وینٹی لیٹر کی تیاری پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے این آر ٹی سی کی جانب سے وینٹی لیٹر کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے، حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا ، وفاقی وزرافواد چوہدری،عمرایوب،فوکل پرسن فیصل سلطان اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے 
وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق بریفنگ دی ، وزیراعظم نے پاکستانی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے این آر ٹی سی کی جانب سے وینٹی لیٹر کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا یہ پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے پاس صلاحیت کی کمی نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی تکنیکی جدت کے ذریعے خود انحصاری کی طرف جانا ہو گا، حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرے گی، اب ہماری توجہ صحت کی جامع اصلاحات پر رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وبائی بیماری کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کووسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا

خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔ این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔

اپنی سالگرہ کی تقریب سجانے والا فنانس کمپنی کا مالک کورونا سے چل بسا، پارٹی کی وجہ سے کتنے نامی گرامی لوگ کورونا میں مبتلا ہوگئے



ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں
فنانس کمپنی کے مالک نے سالگرہ پارٹی رکھی جس کے کچھ ہی روز بعد وہ کورونا سے چل بسا! پارٹی میں شریک ہونے والے کئی نامی گرامی لوگ بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے

فنانس کمپنی کے مالک پرسن چند بھنڈاری نے 22 جون کو اپنی 63 ویں سالگرہ منائی، تقریب میں 100 سے زائد ہائی کلاس مہمانوں نے شرکت کی۔ پارٹی کے بعد پرسن چند کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور یکم جولائی کو وہ دنیا سے چل بسے۔

میزبان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پارٹی میں شریک تمام لوگوں نے اپنے ٹیسٹ کرائے جن میں سے 20 کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر پدما راؤ اور معروف جیولر جتندر راج بھی شامل ہیں


حکومت نے ایک لاکھ سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا پلان تیار کرلیا، طریقہ کار کیا ہوگا؟ جان کر ہوش اڑجائیں

 ‏تمام سرکاری ملازمین کے لیے قبل از وقت ریٹائرمنٹ پالیسی کا اجراء کردیا گیا۔  سول سروس (لازمی ریٹائرمنٹ سروس) رول 2020 کا نفاذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اداروں میں ملازمین کو تین کٹیگریز کے تحت قبل از وقت ریٹائرمنٹ ملازمتوں سے فارغ کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں سرکاری اداروں میں پہلے مرحلے میں اضافی، غیر ضروری ، مبینہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز سمیت اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین اور افسران کو ملازمتوں سے جبری طور پر ریٹائرڈ کرنے کے لیے پلان تیار کیا گیا ہے اور حکومت نے اس پلان کو حتمی شکل دے کر رواں سال سے باقاعدہ عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے سرکاری سروس رولز 2020 کے تحت سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر ملازمین اور افسران کو جبری طور پر ریٹائرڈ کرکے گھروں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس میں  لازمی /جبری ریٹائرمنٹ کے لئے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین اور افسران کے لیے دو الگ الگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ جبکہ گریڈ ایک سے گریڈ 17 تک  اور گریڈ 17 سے گریڈ 20اور پھر گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 58 سال کی عمر میں نوکریوں سے فارغ کیا جانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس میں وفاقی اداروں محکمہ ریلوے، سوئی گیس، واپڈا، پی آئی اے سمیت متعدد محکموں کی فہرست تیار کرنے کےلئے کمیٹی نمر وں کو دو ماہ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔جس میں ملازمین اور  افسران پر ناقص کارکردگی۔مبینہ کرپشن۔اختیارات سے تجاوز سمیت نااہلی کے الزامات عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس طرح بڑے پیمانے پر ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا جارہا ہے

شہبازشریف کو بڑی خوشخبری مل گئی

(لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی. عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی
 
تفصیلات کے مطابق جسٹس سرداد احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف کی صحت مکمل ٹھیک نہیں،شہباز شریف سنجیدہ بیماری سے گزر رہے ہیں، ان  کا عوام میں اس صورتحال میں آنا خطرناک ہو سکتا ہے ۰
عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی کرونا کی رپورٹ تو نیگیٹو ا گئی ہے پھر شہباز شریف کیوں نہیں آئے، ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے تو پھر کیا بچتا ہے  جس پر وکیل نے بتایا کہ طبی ماہرین کے مطابق کرونا کی دو رپورٹس نیگیٹو آئین تو مریض کو صحت یاب سمجھا جاتا ہے،ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے لیکن شہبازشریف میں ابھی کورونا کی علامات ہیں اور عدالت سے حاضری کی معافی کی درخواست بھی دائر کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے تو آپشن دیا ہے کہ مستقل حاضری معافی منظور کر کے کیس چلا لیتے ہیں جس پر شہبازشریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے تین ہفتے کی مہلت مانگی آج بھی آپ تین ہفتے کی مہلت مانگ رہے ہیں ،شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بعد ملک سے باہر بھی گئے اور پھر واپس بھی آئے ! کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ شہباز شریف جیل کے اندر ہوں 

وینٹی لیٹر کی تیاری پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے این آر ٹی سی کی جانب سے  وینٹی لیٹر کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے،...